:ایچ وی اے سی آر۔ او اینڈ ایم کی خدمارت

عمارت کے رہائشیوں کے آرام اور حفاظت کو برقرار رکھنے کے لئے ایچ وی اے سی مرکزی اہمیت کا حاصل ہوتا ہے ہم ٹھنڈک اور حرارتی عمل میں وسیع دائرہ سے متعلق آپریشن اور بحالی کے بنیاد ی شعبے میں پیشہ ورانہ اور ثابت شدہ خدمات مہیا کرنے والے جنریٹرز خرابی کا فوری معائنہ اور اس کا فوری ازالہ کرنے کے لئے ضروری سامان سے لیس ہوتے ہیں ہمارا ایچ وی اے سی۔ آر کا آپریشن اور دیکھ بھال کا نظام مندرجہ ذیل سامان پر مشتمل ہوتا ہے۔

  • جذب کرنے والے آلات ٹھنڈک
  • بخارات کو ختم کرنے والے چلرز
  • حرارتی ہواداری اور ایئر کنڈیشنگ

:ہماری معاون خدمات

ہماری مسلسل کامیابی کی کلید گاہکوں کو حقیقی دنیا کی تکنیکی تجزیہ فراہم کرنے کی اہلیت ہے جو ان کے آپریشن کے دائرہ کار اور لوڈ کی صورتحال کو بہترین طریقے سے پورا کرنے والے حل کو منتخب کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہماری دی جانے والی خدمات گاہکوں کی مخصوص ضراریات لچک، بھروسہ اور کارکردگی کو مدِ نظر رکھ کر دی جاتی ہیں جن سے سازو سامان کی زندگی کا دورانیہ بڑھ جا ئے۔

ہمارہ آپریشن اور دیکھ بھال کرنے والا شعبہ سامان کی کارکردگی اور بہترین نتیجہ کو برقرار رکھنے کے لئے خرابیوں کا سراغ لگانا، احتیاتی بحالی، متواتر اور اصلاحی دیکھ بھال، معائنہ اور جانچ کے لئے خدمات فراہم کر رہا ہے۔ ہماری نمایاں خدمات کی خصوصیات میں شامل ہیں

  • پاکستان بھر میں 1200 سے زیادہ افرادی قوت
  • پاکستان بھر میں 30 سے زائد خدمات مہیا کرنے کے لئے گاڑیاں
  • پچاس سے زائد فیکٹری سے تربیت یافتہ خدمات انجام دینے والے انجینئر کی فنی امدا
  • پاکستان بھر میں 90 سے زائد او اینڈ ایم معاونین کے معاہدے
  • فوری ردِ عمل کا وقت اور 24/7 خدمات دینے والے انجینیرئز اور تکنیکی ماہرین، اختتامی صارفین کی مدد کے لئے دستیاب ہیں جو کہ براہ راست ملک بھر میں مشکلات پر قابو پانے پر مامور ہیں۔
  • او ای ایم کی سفارشات کی روشنی میں اصلاح، مرمت، ترمیمی کے لئے آر اینڈ ڈی بنانا ہماری خدمات کے چیدہ چیدہ نکات

ہماری خدمات کے استعمال کرنے میں مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

  • سامان کی طویل زندگی زیادہ سے زیادہ کارکردگی کے ساتھ
  • دیکھ بھال اور معائنہ کی اصلاح
  • گاہکوں کے لئے لاگت میں کمی
  • غیر شیڈول وقفے کو کم کرنا
  • کاروباری مقاصد کے ساتھ ہم آھنگ اہم سہولت کی منصوبہ بندی کے لئے تجربہ کار اور جامع نقط نظر
  • منصوبے کے لئے مضبوط تکنیکی وسائل کی فراہمی
  • پلانٹ کی توانائی کی بچت اور ایندھن کی اصلاح
  • کارکنان میں موجود نا اہلی کے رجحان میں کمی
  • صحت اور حفاظت کے پروگرام جو پورے قابل اطلاق قومی اور بین الاقوامی معیار اور قوانین کو پورا کریں گے

پلانٹ کی ملکیت اور تنظیم کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پروگراموں کو اپنی مرضی کے مطابق بنانے کی رضا مندی کے ساتھ رجوع کرنے میں لچک۔