:تعمیراتی
انتہائی محیطی (ہوادار)حالات میں آر ایم تعمیراتی مقامات کی خدمت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔دھول، نمی اورتیز برقی موٹرز کی موجودگی آپریشن کو مشکل بناتی ہیں لیکن ہمارا متعد فیلڈ کا عملہ اور بہترین سامان اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ ہر قسم کے موسم میں سائٹ پر بجلی موجودر ہے۔

:تقاریب
او آر ایم ایئر کنڈیشننگ ملٹی میڈیا اور روشنی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے نمائشوں، سیمینارز، کانفرنسوں وغیرہ جیسی تقاریب کے لئے قلیل مدتی بنیاد پر جنریٹرز بھی مہیا کرتا ہے۔ لوگ اپنی سالانہ تقریبات میں بجلی کی فراہمی کے لئے اورینٹ رینٹل مضاربہ پر بھروسہ کرتے ہیں۔

:تیل اور گیس
ٹیم او آر ایم کو تیل اور گیس جیسے اہم عمل کے ساتھ اعلیٰ محیط اور گرد آلود مقامات پر کام کرنے کی تربیت دی جاتی ہے۔ پاکستان میں یونا ئیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ،پاکستان ریفائنری لمیٹیڈ، وغیرہ جیسی صنعتوں کے لئے خدمات انجام دے چکے ہیں۔

:فوجی اور دفاع
اوآر ایم مختلف فوجی سر گرمیوں کے لئے ملکی اور غیر ملکی استعمال کے جنریٹرز فراہم کرتی ہے۔

:ٹیکسٹائل
او آر ایم اپنے ایندھن کی موثر مشینوں اور اس طبقہ میں عمدہ ساکھ کی بدولت ٹیکسٹائل میں مارکیٹ کا سب سے بڑا حصہ دار ہے۔ بڑے اور درمیانے درجے کے یونٹ اپنی بجلی کی پیداوار کے لئے اوآر ایم پر انحصار کرتے ہیں جو اسے انتہائی موثر انداز میں انجام دے رہے ہیں۔

استعداد کا مطلب ہے کم سے کم ایندھن کا استعمال اور زیادہ سے زیادہ پیداوار پیدا کرنا، اس کے ہم اہنگی کے فوائد صرف اس مخصوص ادارے تک ہی محدود نہیں ہوتے جن کے لئے او آر ایم مشین چلارہا ہے،بلکہ بہتر کا رکردگی قدرتی وسائل جیسے گیس اور پانی کی بچت میں بھی معاون ہوتے ہیں اور علاقے سے آلودگی کم کرنے میں بھی معاون ہوتے ہیں۔

(اشیاء کی مشین سے تیاری (مینو فیکچرنگ
اوآر ایم مختعلف اشیاء تیار کرنے والے اداروں جیسا کہ تاریں بنانے والے، کو کس بوتل بنانے والے پلانٹ، اسٹیشنری بنانے والے، لکڑی اور گتے بنانے والے وغیرہ کو ساز و سامان فراہم کر رہا ہے ہمارے معزز صارف بجلی پیدا کرنے کے لئے ہم پر انحصار کرتے ہیں اور ہم وہی کام انجام دیتے ہیں جس کا ہم وعدہ کرتے ہیں۔

:کھانے اور مشروبات
اوآر ایم کیئ قومی اور کثیر القومی کھانے بنانے والے اداروں (فوڈ پروسیسرز) کو کرائے پر ساز و سامان فراہم کررہا ہے اس صنعت میں عام طورپر اعلیٰ ٹارک ایپلی کیشنز موجود ہوتی ہیں۔جہاں ہماری خدمات اور سامان اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ تیز ٹودک بوجھ برداشت کرنے کے بعد بھی اس عمل کے دوران کوئی رکاوٹین نہ آئیں۔

:خوردہ اور مہمان نوازی
اوآر ایم نے پر جون اور مہمان نوازی والے اداروں کی طرف بھی دھیان دینا شروع کر دیا ہے جہاں ہم شروعاتی بجلی کی فراہمی اور تیار بجلی فراہم کرنے کے لئے ہوٹلوں، دو روں کا انتظام کرنے والوں،خوردہ فروشوں، سپر مارکیٹوں، خریداری کے مراکز وغیرہ کو سامان مہیا کر سکتے ہیں۔

(صحت کا خیال رکھنے والے: (ھیلتھ کیئر
اوآر ایم کئی ہسپتالوں، دوا ساز کمپنیوں اور فلاحی اداروں کو خدمات انجام دے رہا ہے۔ ہم ڈیزل پر بیک اپ کے ساتھ موثر اور کم لاگت سے موثر شروعاتی بجلی فراہم کر رہے ہیں ہسپتال ہمارے فراہم کئے گئے سامان پر بھروسہ کرتے ہیں آئی سی یو، وارڈز اور لیباریٹریاں جن میں حساس وولٹیج والے ساز و سامان ہوتے ہیں،وہ ہمارے فراہم کردہ جنریٹرز کے ذریعے چلتے ہیں، جو اس صنعت میں ہماری شاندار خدمات کی نشانی ہے۔