ہماری وہ بنیادی اقدار درج ذیل ہیں جو کہ نہ صرف ہمارے ستون ہیں بلکہ دوسروں کے لئے مثال بننے کے لئے ہمیں قوت دیتی ہیں۔

سا لمیت

ایمانداری، اعتماد، شفا فیت، یہ وہ پیمانے ہیں جنھیں ہم نے روز مرہ کے کاموں کی انجام دینے کے لئے اپنے لئے مقرر کیا ہے۔ چاھے وہ ہمارے مؤکلوں کے ساتھ معاملات طے کرنا ہو یا ساتھی کار کنوں کے ساتھ کام کرنا ہو، جو چیز ہمیں ممتاز بناتی ہے وہ ہماری دیانتداری ہے۔

عزم

ہمارے عزم کا سفر جزبہ سے چلتا ہے۔ متعین مقصد سے ہمای وابستگی ہمیں ممکنہ حد تک بہترین انداز میں مشکلات پر قابو پانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

قیادت

ہم بڑے بول بولنے پر یقین نہیں کرتے اسکے بجائے ہم نے مثال کے ذریعے قابل تقلید بننے کا انتخاب کیاہے

حفاظت

جب کاروباری معاملات کی بات ہوتی ہے تو حفاظت ہماری پہلی اور آخری ترجیح ہوتی ہے۔ ہم حفاظت کو ہر چیز پر مقدم رکھتے ہیں ہم اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری کارکنان حفاظت کو اپنے کام کا ایک لازمی جز بنائے رکھیں اور اسے محض لسٹ میں دیا گیا ایک اور کام مکمل ہو ا نہ سمجھیں۔

برتری

ہمارہ کام وہی ہے جو ہمیں کسی عمدہ اور کامیابی کے ساتھ متحد ہونے کا باعث بنتا ہے جسے ہم کسی منصوبے پر کام کرتے وقت تلاش کرنے کے لئے نکلے ہیں۔ہم ہمیشہ اپنے موکل کو بہتر ین خدمات کا وعدہ کرتے ہیں۔

تعلقات

اب تک کی ہماری کامیابی لوگوں سے اپنے تعلقات کو سنجیدہ لینے کی مرہون منت ہے، چاہے وہ تعلقات گاھکوں کے ساتھ ہوں،سپلائرز یا ملازمین کے ساتھ ہوں۔

ٹیم ورک

ہماری ٹیم صرف انہی افراد پر مشتمل نہیں ہے جن سے ہم روزانہ کی بنیا د پر بات چیت کرتے ہیں، یہ وہ لوگ بھی ہیں جو ہماری خدمات کے حصول کے لئے ہمارے پاس آتے ہیں۔ اسی لیے ہم سب کو اپنے خاندان کا حصہ سمجھتے ہیں، جیسا کہ ہماری ٹیم کا ایک حصہ۔

معیار

اپنی ٹیم کے ارکان کی مشترکہ کاوشوں کی بدولت جو کہ طے کردہ ضابطہ اخلاق کے تحت ہوتی ہیں،ہم اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ جو خدمات ہم نے اپنے گاھکوں کو دیں وہ ہمارے اور ان کے معیار کے عین مطابق ہوں۔