دی اورینٹ رینٹل مضا ربہ (او آر ایم) ایک کثیر مقصدی اور دائمی مضاربہ ہے۔ اس کی تشکیل اوررینٹ انرجی سسٹم (او ای ایس) کے دو بنیادی ڈویثرنوں، جنریٹر کی کرائے پر دینے والے اور آپریشن اور دیکھ بھال کرنے والے کوختم کر کے کی گئی تھی۔ کمپنی اور آر ایم کے بڑے اسپاپنسرزکی ملکیت ہے۔

اوای ایس پاکستان کی معروف ترین انجینئرنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے جس کا آغاز 1996 میں انجینئر ز کے ایک گروپ نے بجلی پیدا کرنے والے ادارے کو ہموارمدد مہیا کرنے کے لئے کیا تھا۔ مزید یہ کہ او ای ایس نے کئی اداروں بالا خصوص بجلی کی پیداروار کرنے والے اداروں کو صنعتی حل فراہم کرنے پر کئی قومی اور بین القوامی اعزازات جیتے ہیں، اس کے پاس لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور کراچی میں واقع دفاتر میں 2400 سے زیادہ افرادی قوت موجود ہے۔ دنیا کی چند معروف ترین صنعتی پیداوار والے برانڈز جیسا کہ جی این جین باقر،مکنز،سیمینزگمیسا، اینجر سول رینڈ، شینگھائی الیکٹرک،بوش، گرنڈ فوش، ایکوا میک، سانی وغیرہ نے او ای ایس کو پاکستان میں اپنا مقامی تقسیم کار/ شراکت دار نمائندہ منتخب کیا ہے۔ او ای ایس کی فروخت کی منفرد تجویز ہمیشہ اس کی بے عیب بعداز فروخت سیل کی معاونت رہی ہے جو چوبیس گھنٹے دستیاب رہتی ہے۔

اس خاص اور بے عیب خدمات کی بدولت، او ای ایس اب تک 2000 میگاووٹ سے زیادہ پیداواری یونٹس لگانے میں کامیاب ہو چکی ہپے جی این جین باقر کے یو اے ای، عمان اور قطر میں تقسیم کار ہونے کی بدولت، او ای ایس مشرق وسطی میں اپنے قدم جمانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔

دی او آر ایم، ایمان منیجمنٹ (پرائیویٹ)لمیٹڈ کے زیر انتظام ہے جو کہ ایک عینر اندارج شدہ پبلک لمیٹڈ کمپنی ہے اور اسے صوبہ سندھ میں کمپنیزآرڈیننس 1984 کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ اسے ۷۱ دسمبر ۵۱۰۲ کو بحیثیت ایک مضاربہ کا انتظام سنبھالنے والی کمپنی کی حیثیت سے مضاربہ رجسٹر ار سے رجسٹر کرایا گیا تھا۔ اورینٹ رینٹل مضاربہ کے قیام کا اصل مقصد سرمایہ کاروں کو شرعی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے سو د سے پاک آمدن مہیا کرنا ہے۔ او آر ایم اس وقت گیس اور ذیزل جنریٹروں سے متعلق بعد از فروخت سروس اور دیکھ بھال کا انتظام کرائے کی بنیادپر پیش کر رہا ہے اوآر ایم اپنے دائرہ کار میں تجارتی گاڑیاں، مادی ھینڈ لنگ کا سامان، تعمیراتی مشینری، صنعتی اور تجارتی ساز و سامان وغیرہ شامل کر کے اپنے کاروبار کو وسعت دینا چاہتی ہے۔سامان کرائے پر دینے کاحل جو او آر ایم پیش کرتا ہے وہ اجارہ کی شکل میں وضع ہے۔ اوآر ایم کا مقصد گاھکوں کے ساتھ تعلقات کے نظام پر مرکوز کر کے اپنی مرضی کے مطابق حل فراہم کر نا، بے عیب خدمات مہیا کرنا، شراکت داری میں ترقی کرنا او۔ای۔ایس کے نقش ِ قدم ہر چلتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کے لئے ماحول پیدا کرنا ہے۔